15 جون 2009 - 19:30

آیت اللہ قُبَّلان نے یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فریقین کو جنگ بندی اور کشت و خون کی خاتمے کی دعوت دی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق شیعیان لبنان کی مجلس اعلی کے سربراہ آیت اللہ شیخ عبدالامیر قُبَّلان، مجلس کے مرکزی دفتر میں اپنے روزانہ درس اخلاق کے دوران یمن کے متنازعہ فریقین کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے اپنے تنازعات کے حل کی طرف توجہ دینے کی دعوت دی اور کہا: یمن کے متنازعہ فریقین اپنے مسائل پرامن طریقوں سے حل کریں۔۔۔ تمام مسلمانان عالم کو چاہئے کہ متحد و متفق ہوکر غاصب صہیونی ریاست کے خلاف ہمصدا ہوجائیں کیونکہ صہیونی ریاست عالم اسلام میں فتنہ انگیزی کا اصلی عامل ہے اور وہ اپنی فتنہ انگیزی سے باز نہیں آرہی۔

انھوں نے کہا: یمن میں قتل وغارت امت مسلمہ کے فائدے میں نہیں ہے اور یمن کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ تشدد کی پالیسی ترک کردیں.

انھوں نے سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں صلح و آشتی کے قیام کی کوشش کرے اور فریقین کو ہتھیار پھیںک کر قتل و غارت کے خاتمے پر آمادہ کرے۔